ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نرملا سیتا رمن نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا، فوجی تیاریوں پر رہے گا زور

نرملا سیتا رمن نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا، فوجی تیاریوں پر رہے گا زور

Thu, 07 Sep 2017 21:56:01    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)نرملاسیتا رمن نے آج پہلی کل وقتی خاتون وزیر دفاع کے طور پر وزارت دفاع کاعہدہ سنبھال لیاہے۔انہوں نے کہاکہ فوجی تیاریاں، فوجی سامان کی پیداوار، بہت وقت سے زیر التوا مسائل کا حل اور فوجیوں کی فلاح و بہبود ان کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں۔نرملا نے اپنے پیشروارون جیٹلی کی موجودگی میں عہدہ سنبھالاہے۔اس سے پہلے 1970کی دہائی میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے پاس یہ وزارت تھی۔منوہر پاریکر کے استعفیٰ کے بعدمارچ میں جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج سونپاگیاتھا۔پاریکر نے گواکاوزیراعلیٰ عہدہ سنبھالنے کے لیے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دیاتھا۔ان کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ایک پادری نے وزیر دفاع کے کمرے میں پوجاکی ہے۔نرملا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاں موجود سینئر افسران سے مختصراََ بات چیت کی۔


Share: